سندھ حکومت نے جمعہ کا لاک ڈاؤن ختم کردیا

سندھ حکومت نے جمعہ کا لاک ڈاؤن ختم کردیا ہے۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینر رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ کل تمام مارکیٹیں کھولی جائینگی۔ وزیربلدیات نے ہمیں یقین دھانی کرائی ہے کل کاروبار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات ناصر شاہ کی جانب سے تمام ڈی سی ایز اور ایڈیشنل آئی جی کو اطلاع کردی گئی ہے جبکہ ہفتے میں اتوار کو کاروبار بند ہوگا جبکہ کاروباری اوقات رات 10 بجے تک کردیئے گئے ہیں اور ریسٹورنٹس کو  رات 12 بجے تک ڈائن آؤٹ کی اجازت ہے۔

The post سندھ حکومت نے جمعہ کا لاک ڈاؤن ختم کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email