پنجاب پولیس کے بعد وارڈنز بھی بدمعاشی پر اتر آئے

لاہور میں پنجاب پولیس کے بعد وارڈنز بھی بدمعاشی پر اتر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چالان کرتے ہوئے تلخ کلامی پر ٹریفک وارڈن نے ایک شہری کا سر پھاڑ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن اقبال نے لال پل یوٹرن پر موٹرسائیکل سوار کو ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر روکا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چالان کے دوران بحث و مباحثہ کرنے پر وارڈن اقبال اور شہری فیضان کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی جس کی وجہ سے معاملہ اور سنگین ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ہاتھا پائی حد سے بڑھ جانے پر وارڈن نے شہری فیضان کا سر پھاڑ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو معطل کر دیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے ڈی ایس پی ٹریفک عبدلغنی کو بھی معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

The post پنجاب پولیس کے بعد وارڈنز بھی بدمعاشی پر اتر آئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email