بلاول بھٹو زرداری سے سیڈ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سیڈ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سیڈ کارپوریشن کے وفد نے ادارے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کاشت کے لئے بیج کی ناقص کوالٹی ملک بھر کے کسانوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔

 ملاقات میں کہا گیا کہ سیڈ کارپوریشن کا ملک بھر میں فعال کردار کسانوں کے مسائل کے حل میں مفید ثابت ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری سے رانا محمد سلیمان، خلیل احمد سنکت، میاں شہباز اور شہزاد عادل باجوہ نے بھی  ملاقات کی۔

The post بلاول بھٹو زرداری سے سیڈ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email