پاکستان افغانستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے مدد کرتا رہے گا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے مدد کرتا رہے گا.

تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قطر کے ڈپٹی وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں افغانستان کی صورتحال اور پاک قطر تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان تنازعے سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے، پر امن، مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے ضروری ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بہتر کرنا سب سے اہم ہے، افغانستان میں کسی انسانی المیے سے بچنے کے لئے وہاں کی معیشیت کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم کا امیر قطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغانستان سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے،افغانستان میں استحکام اور ترقی کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ملاقات میں وزیراعظم  عمران خان نےافغان امن عمل میں قطر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر سے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قطر سے تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں۔

اس موقع پر قطری نائب وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔

قطری نائب وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ قطر پاکستان سے تعلقات میں مزید بہتری چاہتا ہے۔

The post پاکستان افغانستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے مدد کرتا رہے گا، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email