قاسم ضیاء کی پارٹی کیلیےخدمات کی تعریف فیلڈ میں استفادہ کرینگے،راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قاسم ضیاء کی پارٹی کیلیےخدمات کی تعریف فیلڈ میں استفادہ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی سینئر پارٹی رہنما قاسم ضیاء کے گھر آمد ہوئی جہاں پارٹی کی تنظیم اور لاہور سمیت وسطی پنجاب میں کارکنوں کو متحرک کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ قاسم ضیاء کی پارٹی کیلیےخدمات کی تعریف فیلڈ میں استفادہ کرینگے جبکہناراض اور پرانے کو منانے میں آپ کا تعاون درکار ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملکر کام کرینگے اور پنجاب میں پارٹی کو متحد کر کے جیتیں گے۔

قاسم ضیاء کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں میرٹ پر فیصلے کرینگے تو کامیابی ملے گی۔

واضح رہے ان کے ہمرا حسن مرتضی،علی حیدر گیلانی،شہزاد سعید چیمہ،چودھری  عاطف رفیق، ذیشان شامی احسن رضوی بھی ملاقات میں شامل رہے۔

The post قاسم ضیاء کی پارٹی کیلیےخدمات کی تعریف فیلڈ میں استفادہ کرینگے،راجہ پرویز اشرف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email