ہم افغانستان کے امن کو اپنا امن سمجھتے ہیں ، طاہر اشرفی

 مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کے امن کو اپنا امن سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ہم نے کہا تھا جنگ سے افغانستان کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا،افغانستان میں امن کے سب سے بڑے خواہش مند ہم ہیں۔

انہوں نے روزہ مرہ کی اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے بات کر تے ہوئے کہاکہ یہ مانتے ہیں مہنگائی میں اضافہ ہوا مگر کم کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ  افغانستان کی سابق حکومت کے بد عنوان عہدے داروں اور پارلیمنٹیرینز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق افغان حکومت کے کرپٹ عہدے داروں کے خلاف اقدامات شروع ہو گئے ہیں، افغان مرکزی بینک نے کارروائی کرتے ہوئے سابق کرپٹ پارلیمنٹیرینز کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بدعنوان افراد کے اکاؤنٹس افغان سینٹرل بینک کی جانب سے منجمد کیے گئے ہیں۔

The post ہم افغانستان کے امن کو اپنا امن سمجھتے ہیں ، طاہر اشرفی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email