اے ٹی ایم کارڈ چوری کرکے  پیسے سے شاپنگ  کرنے والا فراڈیا گرفتار

اے ٹی ایم کارڈ چوری کرکے  پیسے سے شاپنگ  کرنے والا فراڈیا گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ چوری کرنے والے فراڈیے کو گرفتار کرکے مدینہ کالونی پولیس نے اٹھاون ہزار نقد اور مختلف بینکوں کے چودہ اے ٹی ایم کارڈ برآمد کرلیے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم آفتاب اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں سے بہانہ کرتا تھا مشین میں میرا کارڈ نہیں چل رہا جبکہ ملزم دوسرے کو رقم نکالتے دیکھ کر اے ٹی ایم کا و پاسورڈ دیکھ لیتا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کمال مہارت سے شہریوں کا اے ٹی ایم کارڈ ہتھیا لیتا تھا اور ویسا ہی جعلی کارڈ دے دیتا تھا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزم کی وارداتوں کے خلاف مدینہ کالونی تھانے میں مقدمات درج تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم آفتاب سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزم شہریوں کے کارڈ کے زریعے شاپنگ اور ہوٹلنگ بھی کرتا تھا ۔

The post اے ٹی ایم کارڈ چوری کرکے  پیسے سے شاپنگ  کرنے والا فراڈیا گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email