کراچی انڈسٹریل پارک کو 7 بلین روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا، خسرو بختیار

وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ کراچی انڈسٹریل پارک کو 7 بلین روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمینٹ کارپوریشن کی انتظامیہ نے سیپشل اکنامک زونز کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نیشنل انڈسٹریل پارک کیلئے 278.5 ایکڑ زمین الاٹ کر دی گئی ہے ، نپ میں کل بائیس ملکی و غیر کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی ہے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ کراچی شہر ملک میں سب سے بڑا صنعتی شہر ہے ، کراچی میں انڈسٹریل اراضی کی دستیابی کا مسئلہ رہا ہے ، وزرات صنعت و پیداوار نے 1500 ایکڑ زمین سیپشل اکنامک زون کیلئے مختص کی ہے۔

وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ سیپشل اکنامک زون ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن فراہم کریگا ، کراچی انڈسٹریل پارک ملکی صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔

گزشتہ روز فاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی زیرصدارت ربی فصل کیلئے یوریا کھاد کی دستیابی سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں فرٹیلائرز انڈسٹری کے نمائندگان، پیٹرولیم، فنانس ڈویژن اور وزرات فوڈ سیکورٹی اور ریسرچ کے افسران نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیارکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ربی فصل2021 – 22 کی کاشت کیلئےیوریا کھاد کی طلب کا تخمینہ 3.2 ملین میٹرک ٹن ہے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ ربی فصل کیلئے یوریا کی طلب کو ملکی پیداوار سے پورا کیا جائے گا ، ربی فصل کیلئے کسانوں کو یوریا کھاد کی دستیابی بروقت اور کم نرخوں پر ہو گی۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ ملکی یوریا  کھاد کی پیداوار سے امپورٹ بل نیچے آئے گا۔

The post کراچی انڈسٹریل پارک کو 7 بلین روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا، خسرو بختیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email