پاک فوج نےملک کیخلاف ہرسازش کوناکام بنایا ہے،عبدالخبیر آزاد

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ پاک فوج نےملک کیخلاف ہرسازش کوناکام بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت چیخ رہا ہے کہ اس خطے میں امن کیوں آیا ، علماء ملک کی سلامتی اوراستحکام پاکستان میں کردارادا کریں ، پاکستان میں امن ہو گا توملک ترقی کریگا۔

مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ افغانستان میں امن آیا توپاکستان میں بھی امن ہو گا ، وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے ،  افغانستان میں نئی حکومت بننے جارہی ہے،اللہ وہاں امن قائم کرے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ ملک میں بیک وقت اذان ونمازکے لیےکوششیں جاری رکھیں گے۔

The post پاک فوج نےملک کیخلاف ہرسازش کوناکام بنایا ہے،عبدالخبیر آزاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email