پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف تحریک التواء صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف تحریک التواء صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک التواء جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان، حاجی سراج الدین خان اور حمیراخاتون نے جمع کروائی ہے۔

تحریک التواء کے متن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کے کمی کے باوجود حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی نہیں کر رہی، پیٹرولیم مصنوعات کی زیادہ قیمتوں سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔

تحریک التواء کے متن کے مطابق کورونا وباء سے پہلے ہی معمولات زندگی گزشتہ دو سالوں سے متاثر ہیں، حکومت نے ہر 15 روز کے بعد مسلسل اضافہ کرنے کی عوام کش پالیسی اپنا رکھی ہے۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف تحریک التواء صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email