کراچی میں آج بھی پورا دن تیز بارشوں کا امکان

شہر قائد میں آج بھی پورا دن گرج چمک کے ساتھ  تیز بارش کا امکان بتایا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ  اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق شہر میں رات گئے بارش کے باعث شہر کا بیشتر علاقہ جل تھل ہوگیا ہے، مختلف علاقوں کی  سڑکیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔

دوسری جانب محمکہ موسمیات کی جانب سے رات میں ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار بھی جاری کردیے گئے  ہیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اورنگی ٹاون میں 37، ,ناظم آباد میں 32، مسرور بیس میں 17، کیماڑی میں، 15 یونیورسٹی روڈ میں 7.8، ,گلشن حدید میں  4 ، جناح ٹرمینل مین 2.8، پی اے ایف فیصل بیس میں 2.0   ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں سب سے کم بارش اولڈ ائیرپورٹ پر 1.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

The post کراچی میں آج بھی پورا دن تیز بارشوں کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email