شاہد آفریدی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی فنڈ ریزنگ کیلئے امریکا پہنچ گئے

سابق کپتان شاہد خان آفریدی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی فنڈ ریزنگ کیلئے امریکا پہنچ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی تقریب میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نیو یارک میں فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کی، جبکہ واشنگٹن میں اس حوالے سے معروف کاروباری شخصیت نے بھی شاہد آفریدی کیلئے فنڈ ریزنگ کا انعقاد کیا جہاں لوگوں نے دل کھول کر سیف فاؤنڈیشن کو عطیات دئے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے منتخب ٹیم پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اور جہانگیر خان آئندہ 12 ستمبر تک امریکا کے مختلف شہروں میں بھی فنڈ ریزنگ کرنے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے مطابق ان کی فاؤنڈیشن پاکستان میں ان لوگوں تک مدد پہنچا رہی ہے جہاں روز مرہ کی بنیادی سہولیات تک موجود نہیں۔

واضح رہے ان کے ساتھ اسکواش کے سابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان اور اداکار عدنان صدیقی بھی موجود تھے

The post شاہد آفریدی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی فنڈ ریزنگ کیلئے امریکا پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email