خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر کھیل پر منفی اثرات پڑیں گے، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کا کہنا ہے کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر کھیل پر منفی اثرات پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے افغان خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے، افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظررکھے ہوئےہیں۔

 آئی سی سی کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو اجازت نہ دینے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں زیربحث آئےگا۔

واضح رہے کہ  طالبان رہنماء احمد اللہ وقاص کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے ہر قسم کے کھیل پر پابندی ہو گی۔

دوسری جانب طالبان نے خواتین کو کالجز اور یونیورسٹیز میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز یا کم از کم انہیں ایک پردے سے الگ کیا جائے، جب کہ طالبات کے لیے عبایا اور ایسا نقاب کرنا لازم ہوگا جن سے آنکھوں کے علاوہ ان کا پورا چہرہ چھپ جائے۔

The post خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر کھیل پر منفی اثرات پڑیں گے، آئی سی سی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email