اشرف غنی نے ملک سے فرار ہونے پر معافی مانگ لی

سابق افغان صدر اشرف غنی نے ملک سے فرار ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ 1990 کی خانہ جنگی جیسی صورتحال سے بچانے کے لیے کابل سے چلے گیا، کابل چھوڑنا زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کابل کے 60 لاکھ شہریوں کو محفوظ رکھنے کا واحد راستہ میرا نکلنا تھا، 20 سال افغانوں، جمہوریت اور ریاست کی بقا کے لیے کام کیا، اپنے لوگوں اور نظریے کو چھوڑنے کا ہرگز کبھی ارادہ نہیں تھا۔

اشرف غنی کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے طاعون نے ہمارے ملک کو دہائیوں سے جکڑ رکھا تھا، بحیثیت صدر میری توجہ کا مرکز بدعنوانی کا خاتمہ تھا، میں نے قوم کے سامنے میرے اور میری اہلیہ کے اثاثے سے ظاہر کیے تھے، اقوام متحدہ یا کسی آزاد ادارے سے سرکاری آڈٹ یا معاشی تحقیقات کروانے کو تیار ہوں، قریبی اتحادی بھی اپنا معاشی آڈٹ کروانے کو تیار ہیں۔

سابق افغان صدر اشرف غنی نے مزید کہا کہ افغان فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی 40 سال کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

The post اشرف غنی نے ملک سے فرار ہونے پر معافی مانگ لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email