سی ڈی اے قائد اعظم یونیورسٹی کی زمین کی نئی حد بندی کرے، قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت

قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے قائد اعظم یونیورسٹی کی زمین کی نئی حد بندی کرے۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کی زمین پر تجاوزات کا معاملہ پیش آیا ہے جس پر وزارت تعلیم نے قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نئی حد بندی کی تشکیل اور مکمل زمین کی فراہمی تک یونیورسٹی سی ڈی اے کو پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرے۔

خط کے مطابق سی ڈی اے یونیورسٹی کی زمین کی دو ماہ میں حد بندی کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کو اپنی زمین کے ٹرمز آف ریفرنس فریم کرنے کی ہدایات پیش کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے قائمہ کمیٹی کے اقدامات پر خیر مقدم کیا ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں سے عملی اقدامات کی امید رکھتے ہیں۔

The post سی ڈی اے قائد اعظم یونیورسٹی کی زمین کی نئی حد بندی کرے، قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email