جیکب آباد میں واپڈا سیپکو کی من مانیا

جیکب آباد میں سخت گرمی میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بقایا جات کا بہانہ بنا کر علاقے کی بجلی منقطع کردی، بولان محلہ کے علاقہ مکین واپڈ سیپکو کی نا انصافیوں اور بجلی کی بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے ٹائر نظر آتش کر کے سندھ بلوچستان کی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا، علاقہ مکینوں کے دہرنے کے باعث سندہ بلوچستان کی ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جیکب آباد میں مظاہرین نے واپڈا سیپکو کے خلاف سخت نعرے نازی کی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پہلے اضافی بل بھیجتے ہیں پھر بجلی کے مین پول سے گیارہ ہزار کی تاریں اتار لیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بچوں و خواتین اور ضعیف العمر افراد کا برا حال ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر نوٹس لیا جائے۔

The post جیکب آباد میں واپڈا سیپکو کی من مانیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email