پروفیسر شاہد رسول جناح ہسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات

جے ایس ایم یو کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول جناح ہسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے جے ایس ایم یو کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول کو جناح ہسپتال کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سیمیں جمالی کی ریٹائرمنٹ کے سبب جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اسامی خالی تھی اور کوئی امیدوار بھی نہ تھا۔

ذرائع کے مطابق ریڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر طارق محمود نے مصروفیات کے سبب ایگزیکٹو ڈائریکٹر بننے سے معذرت کر لی تھی جبکہ ان کو سندھ حکومت نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بننے کی آفر بھی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے پروفیسر شاہد رسول کی ڈیپوٹیشن پر خدمات مانگی اور پروفیسر شاہد رسول کو اسپتال کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنانے کی سفارش کی تھی جس پر پروفیسر شاہد رسول نے رضامندی کا اظہار کردیا اور اب وہ جناح ہسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہو چکے ہیں۔

The post پروفیسر شاہد رسول جناح ہسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email