گلگت میں مزید 25 افراد میں کورونا کی تصدیق

گلگت بلتستان میں مزید 25 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 10109 ہوگئی ہے، کورونا وائرس سے آج 8 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا وائرس کو 282 سیاحوں، محکمہ تعلیم 966 سمیت مجموعی طور پر 9590 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں اب تک 179 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 3.87 فیصد ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 94.87 جبکہ اموات کی شرح 1.77 فیصد ہے۔

The post گلگت میں مزید 25 افراد میں کورونا کی تصدیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email