جمہوریت کیلئےمیڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے ، فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم  نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے  نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

  اس موقع پر  پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر امجد نذیر بھٹی نے وفاقی وزیر قانون و انصاف کو پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے اغراض و مقاصد اور صحافیوں کے مسائلِ سے  آگا کیا۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ  کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلم کی طاقت تلوار سے زیادہ ہوتی ہے ۔

فروغ نسیم نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین جلد خوشخبری دیں گے۔

وفاقی وزیرِ قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ میں نے میڈیا اتھارٹی بل میں صحافیوں کی نمائندگی کی، فیک نیوز کو روکنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے جبکہ ہمارا میڈیا ایسا ہونا چاہیے جس کی دنیا مثال دے۔

فروغ نسیم  کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوانین میں ترامیم کیلئے وزارت قانون دن رات کام کر رہی ہے،بھارت میں انصاف کی فراہمی میں سب سے ذیادہ تاخیر ہوتی ہے جبکہ امریکہ میں بھی ایک مقدمہ کئی برس تک چلتا ہے۔

 وفاقی وزیرِ  فروغ نسیم کا مزید کہنا  تھا کہ کرمنل لا میں آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ ہوگی جبکہ اسلام آباد میں ملک کی سب سے بڑی فرانزک لیب بنانے جارہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزارت قانون کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا تھا کہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے وزارت قانون ان کے ساتھ ہے۔

فروغ نسیم نے یہ بھی کہا تھا کہ وزارت قانون میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں، کسی کے مذہب اور فرقے سے فرق نہیں پڑتا۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا کام نہیں کرنا جو آئین و قانون اور بنیادی حقوق کے خلاف ہو، شہریوں کی داد رسی صرف قانون بنانے سے نہیں بلکہ قانون کی عمل داری سے ہوگی۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ اچھی قانون سازی میں بار ایسو سی ایشنز وزارت قانون کا ساتھ دے۔ وزارت قانون اور پارلیمنٹ قانون بناتی ہے اور بنابھی رہی ہے لیکن عمل داری بار یا بینچ سے ہوگی۔

The post جمہوریت کیلئےمیڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے ، فروغ نسیم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email