پاکستان کا افغانستان کیلئے خصوصی امدادی سامان کا تحفہ

پاکستان کی طرف سے افغانستان کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے افغانستان کیلئے خوراک اور ادویات پر مبنی امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،تین C130 طیارے امدادی سامان لیکر روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کیلئے افغانستان کی مدد کی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ فضائی راستہ سے امدادی کھیپ کے بعد بقیہ امدادی کھیپ زمینی راستے سے بھیجی جائے گی، پاکستان مشکل وقت میں افغان بھائیوں کی مدد جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں یہ کہا کہ ہم افغانستان میں ابھرتی ہوئی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان پرامن ، مستحکم ، خودمختار اور خوشحال افغانستان کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے کابل میں عبوری سیاسی سیٹ اپ کے قیام کے بارے میں تازہ ترین اعلان کو نوٹ کیا ہے۔عبوری انتظام افغانستان کے لوگوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گورننس کے ڈھانچے کی ضرورت کو پورا کرے گا۔

عاصم افتخار نے یہ بھی کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نیا سیاسی انتظام افغانستان میں امن ، سلامتی اور استحکام کے لیے مربوط کوششوں کو یقینی بنائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بھی امید ہے کہ نیا سیاسی انتظام افغان عوام کی انسانی اور ترقیاتی ضروریات کا خیال رکھنے کے لیے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ کابل میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کر دیا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا  تھاکہ نئی اسلامی حکومت کے سربراہ محمداحسن اخوند ہوں گے جبکہ ملاعبدالغنی برادر ان کے معاون ہوں گے جبکہ عبدالغنی برادر نائب صدر بھی ہوں گے۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ملا فضل اخوندافغانستان کے چیف آف آرمی اسٹاف ہوں گے جبکہ قاری دین محمد حنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے اور شیخ اللّٰہ منیر نئی افغان حکومت میں وزیر تعلیم ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاعبدالحق وثیق کواین ڈی ایس کا سربراہ بنا دیا گیا جبکہ سراج حقانی وزیرداخلہ، ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات اور ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات ہوں گے۔

ترجمان طالبان نے کہا تھا کہ مولوی محمد یقوب مجاہد وزیر دفاع جبکہ ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ مقرر کیا گیا ہے اور مولوی عباس ستانکزئی وزیرخارجہ ہوں گے۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ نئی حکومت میں افغان عوام کے مسائل کوحل کریں، نہ کسی ملک میں مداخلت کرینگے نہ کسی کو اپنے ملک میں اجازت دینگے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر فرد اس ملک کا نمائندہ ہے، طالبان میں تمام علاقوں، تمام زبانوں اور تمام قبائل اور گروہوں کے لوگ موجود ہیں، سب کی نمائندگی ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی تفریق موجود نہیں ہے، سب کے ساتھ یکساں اور برابری کا سلوک ہوگا۔

The post پاکستان کا افغانستان کیلئے خصوصی امدادی سامان کا تحفہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email