وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں سینئر وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل اجلاس میں ملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کل اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

The post وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس کل طلب کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email