نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو اسلام آباد لینڈ کرے گی

 نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی چارٹر پرواز سے اسلام آباد لینڈ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان پر سی اے اے نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا ہے، سی اے اے خصوصی اجازت نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

 پی سی بی نے سی اے اے کو درخواست کی تھی کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی چارٹر پرواز سے اسلام آباد لینڈ کرے گی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بیمان ایئرلائن کی پرواز BG4031 کے زریعے  اسلام آباد پہنچے گی۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 25 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

The post نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو اسلام آباد لینڈ کرے گی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email