بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پر رحیم یار خان پہنچ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقبال آباد انٹر چینج پر بلاول بھٹو کی آمد پر کارکنان نے والہانہ استقبال کیا، بلاول بھٹو کارکنان کے ہمراہ قافلے کی صورت میں جمالدین والی روانہ ہوگئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو آج رات جمالدین والی مخدوم ہاؤس میں قیام کریں گے جبکہ بلاول بھٹو کل جمالدین والی میں پارٹی کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

The post بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پر رحیم یار خان پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email