حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ہے۔

اداکارہ حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوست کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے پی سی ار کا ٹیسٹ نہیں کروایا ہے۔

حریم شاہ نے بتایا کہ انہوں نے ویکسین تو لگوا لی تھی لیکن پی سی ار کا ٹیسٹ  نہیں کروایا تھا اور اس ہی وجہ سے ان کی بحرین جانے والی فلائٹ بھی نکل گئی۔

 اس سے قبل حریم شاہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں حریم شاہ ڈانس کر رہی ہیں اور  گنگنا بھی رہی ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں اداکارہ کے شاہ رخ خان کےگانے پر ڈانس مووز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔

ایک ویڈیو میں انہوں نے ترکی کے شہر انطالیہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ اس وقت انطالیہ میں ہی موجود ہیں اور یہاں کا موسم دلکش ہے۔

حریم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کبھی بھی ترکی آئیں تو انطالیہ ضرور آئیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کر رہی ہیں۔

The post حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، ایئرپورٹ پر روک لیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email