پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز میں تماشائیوں کومیچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز میں تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔

تفصیلات کے  مطابق این سی او سی کی ہدایت پر  پنڈی اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم میں 25 فیصد تماشائیوں کو اجازت حاصل ہے ، پنڈی اسٹیڈیم میں 4500 اور قذافی اسٹیڈیم میں 5500 تماشائیوں کو اجازت حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے حوالے سے پالیسی کے اعلان کا امکان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے، اعلان سے قبل این سی او سی کی ہدایات کو مد نظر رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 25 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

The post پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز میں تماشائیوں کومیچ دیکھنے کی اجازت مل گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email