تالاب میں پھنسی ڈولفن کو ریسکیو کرلیا گیا

امریکی ریاست لوزیانا میں تالاب میں پھنسی ہوئی ڈولفن کو ریسکیو کرکے واپس سمندر میں پہنچا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا میں گزشتہ دنوں آنے والے طوفان  کے پانی کے ساتھ اس علاقے کے ایک تالاب میں پھنس گئی تھی۔

تاہم اب ریسکیو کرکے اسکے قدرتی ماحول میں اسے واپس پہنچادیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سی ورلڈ ریسکیو کی جاری کردہ ایک نیوز ریلیز کے مطابق اس ڈولفن کی موجودگی کی اطلاع گزشتہ ہفتے مقامی شہریوں نے دی۔

اس اطلاع کے بعد سی ورلڈ کے ایک کریو نے نیشنل اوشیونک اینڈ ایٹموسفیئرک ایڈمنسٹریشن، آؤڈوبون ایکیوریم کوسٹل وائلڈ لائف نیٹ ورک، دی انسٹیٹوٹ فار میرین میمل اسٹڈیز، دی ڈولفن آئی لینڈ سی لیب اور نیشنل میرین میمل فائونڈیشن کے ساتھ ملکر اس ڈولفن کو چھوٹے سے تالاب سے نکال کر واپس اسکے ماحول میں پہنچادیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ڈولفن بالکل محفوظ تھی اور اسے کوئی گزند نہیں پہنچی تھی۔

The post تالاب میں پھنسی ڈولفن کو ریسکیو کرلیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email