وزیر اعظم کا فیصل واوڈا سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر فیصل واوڈا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کے انتقال کا سن کر صدمہ ہوا، اللہ آپ کو صبر دے۔

 وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے فیصل واوڈا سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی ہے۔

شہباز شریف، خواجہ آصف اور دیگر سیاستدانوں کے بھی فیصل واوڈا کے لئے تعزیتی ٹویٹیس جاری کئے ہیں۔

اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام نے بھی فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے فیصل واوڈا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند کرے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر  سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کچھ دن سے کومہ میں تھیں، فیصل واوڈا کی والدہ کی نماز جنازہ کل ظہر کی نماز کے بعد ڈی ایچ اے فیز 7 کی مسجد عائشہ میں ادا کی جائے گی۔

The post وزیر اعظم کا فیصل واوڈا سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email