حسین ترین کا بچپن کا پیار پر ری ایکشن سانگ آگیا

دنیا بھر میں میوزک سے دلچسپی رکھنے والے افراد کا انتظار ختم ہوگیا ہے۔

دنیا کا منفرد میوزک شو ’بول بیٹس‘  اپنے مداحوں کے لیے لے کر آیا ہے ایک اور شاندار پیشکش، جس میں ٹک ٹاکر حسین ترین نے بچپن کا پیار گانے پر ری ایکشن دیا ہے۔

حسین ترین کی اس ری ایکشن ویڈیو نے خوب مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت سے وائرل ہونے والی میم ’بچپن کا پیار‘ نے دنیا کے مقبول سیلیبرٹیز کو بھی اپنے سحرمیں جکڑلیا تھا۔

بچپن کا پیار، رواں سال کے سب سے مشہور میمز میں سے ایک ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے کم عمر لڑکے سہدیو ڈرڈو نے یہ گانا 2 سال قبل اپنے اسکول میں گایا تھا۔

انسٹاگرام پر اب تک اسے 40 لاکھ جبکہ یو ٹیوب پر ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد باردیکھا جاچکا ہے۔

بھارتی ریپر بادشاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ری مکس پوسٹ کرنے کے بعد سہدیو کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

بادشاہ نے 11 اگست2021 کو اس ویڈیو کو دوبارہ شیئرکیا جس میں سہدیو اور گلوکارہ آستھا بھی شامل ہیں۔

بول بیٹس میوزک کا سب سے بڑا پلیٹ فارم اور اسٹوڈیو ہے جو ہندی اور اردو میوزک انڈسٹری کے سب سے بڑے تجربہ کاروں کے ساتھ مل کر نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروا رہا ہے۔

The post حسین ترین کا بچپن کا پیار پر ری ایکشن سانگ آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email