ہم افغانستان میں ابھرتی ہوئی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ ہم افغانستان میں ابھرتی ہوئی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ ہم نے کابل میں عبوری سیاسی سیٹ اپ کے قیام کے بارے میں تازہ ترین اعلان کو نوٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبوری انتظام افغانستان کے لوگوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گورننس کے ڈھانچے کی ضرورت کو پورا کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نیا سیاسی انتظام افغانستان میں امن ، سلامتی اور استحکام کے لیے مربوط کوششوں کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی امید ہے کہ نیا سیاسی انتظام افغان عوام کی انسانی اور ترقیاتی ضروریات کا خیال رکھنے کے لیے کام کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان پرامن ، مستحکم ، خودمختار اور خوشحال افغانستان کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

اس سے قبل رجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ دفتر خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا گیا اور سید علی گیلانی کی وفات کے بعد قابل مذمت رویے پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ کشمیری رہنما اور حریت پسند سید علی گیلانی کی نعش کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ، بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کی لاش  کی بے رحمانہ اور غیرانسانی سلوک پر پاکستان کے سخت موقف سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض فوج کی جانب سے سید علی شاہ گیلانی کی میت کو ان کے خاندان سے چھیننے اور ان کی مرضی کے مطابق ان کی تدفین کی اجازت نہ دینے کا عمل شرمناک ہے ، بھارتی حکومت کا یہ عمل بین الاقوامی  قانون  بنیادی انسانی شہری اور انسانی حقوق کے تمام اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

The post ہم افغانستان میں ابھرتی ہوئی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email