سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئی ہیں

سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کچھ دن سے کومہ میں تھیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کی نماز جنازہ کل ظہر کی نماز کے بعد ڈی ایچ اے فیز 7 کی مسجد عائشہ میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق سینیٹر فیصل واوڈا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند کرے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

The post سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئی ہیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email