حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سے ملاقات ہوئی جس میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیم و تحقیق کا فروغ مشن ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  کا کہنا تھا کہ خوشحال مستقبل اعلیٰ تعلیم اور تحقیق سے مشروط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی،تقریری اور تحریری خدمات کا معترف ہوں،منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دے رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد کا کہنا تھا کہ اسپورٹس امیج کی بحالی کیلئے اعلیٰ تعلیمی ادارے مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں، منہاج یونیورسٹی طلبا و طالبات کو تعلیم کے ساتھ مختلف کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔

وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔

 وفد میں جی ایم ملک،انوار اختر ایڈووکیٹ،جواد حامد،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ،شہزاد رسول ،حاجی اسحق،اقبال مرتضیٰ،عبد الحفیظ چوہدری اورشبیر احمد بھی وفد میں شریک تھے۔

The post حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،گورنر پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email