چیئرمین نیب کی زیرِ صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرِ صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں نیب کراچی کی کارکردگی، 2017ء سے 2021ء کے دوران دی جانے والی سزاؤں کا جائزہ لیا گیا، ڈی جی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین نیب نے ڈاکٹر نجف قلی مرزا، ڈی جی نیب کراچی کی سربراہی میں نیب کراچی کی شاندارکارکردگی کو سراہا۔

ڈی جی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا نے کہا کہ سیّد محمد فرقان اور دیگر کے خلاف 3 اپریل 2013 ء میں ضمنی ریفرنس دائر کیا گیا تھا، احتساب عدالت نے 30 مارچ 2021  کو سید محمد فرقان، رشید احمد ، محمد سلیم یوسف اور آفتاب حسن کو 2400 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ڈی جی نیب کراچی کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے شفیق احمد خان اور دیگر کے خلاف مقدمے میں ملزم شفیق احمد خان، برکت علی قریشی اور کوثر شاہ کو 13 فروری کو 136.13 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ڈی جی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا نے کہا کہ احتساب عدالت نے نثار احمد جان میمن (نثار مورائی)، سلطان قمر صدیقی، حاجی ولی محمد، عمران افضل، شوکت حسین اور عبد المنان کو 60 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  ڈی جی نیب کراچی کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے محمد انور بلوچ و دیگر کے خلاف مقدمے میں ملزمان محمد سہیل شیخ، محمد وقاص، محمد انور بلوچ، ارشاد علی جیسر، نصر اﷲ انور اور محمد ارسلان شیخ کو 25 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ڈی جی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا نے مزید کہا کہ احتساب عدالت نے میسرز عثمان ٹیکسٹائل مل کے مالک عمران غنی، سید نعیم اختر اور اقبال شفیق کو 48.32 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

The post چیئرمین نیب کی زیرِ صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email