گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1210نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1210نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 19945 نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 5680000ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، صوبے میں ابتک 440980کیسز ہوچکے ہیں ، آج عالمی وبا کے مزید 1126مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 385495کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، آج مزید 43مریض انتقال کرگئے، مجموعی تعداد 7073 ہوگئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 48412زیر علاج ہیں ، 47554 مریض گھروں اور 43مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں ، مختلف اسپتالوں میں 815مریض زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 718مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، اس وقت کوویڈ 19 کے 65 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، صوبے بھر کے 1210کورونا کیسز میں 1024  نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی شرقی 239، جنوبی 168، وسطی 84،  ملیر میں 56 ، ضلع غربی 36 اورکورنگی 34مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 173، بدین 50، ٹھٹہ 47، مٹیاری 36، شہید بینظیرآباد 33، تھرپارکر 31، ٹنڈو محمد خان 30، عمرکوٹ 27، دادو24، میرپورخاص 21، ٹنڈوالہیار 17، جامشورو 15، سکھر 10، گھوٹکی 9، کشمور 9، لاڑکانہ 5، خیرپور 2 اور سانگھڑ 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1210نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مراد علی شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email