کراچی میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم ہو رہی ہے ، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے ، کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں شہری پانی کے لیے ترس نہ رہے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں اربوں روپے کا دھندا ہو رہا ہے ، کراچی کو جو پانی ملنا چاہیے وہ نہیں مل رہا ، رشوت دے دے کر پانی ملتا ہے ، رشوت کا نظام ہے ، یہ کراچی کا حال ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں کہ کراچی 41 فیصد ٹیکس دیتا ہے ، عمران خان کراچی سے ٹیکس تو لیتے ہو، کراچی کو کیا دیتے ہو ، کراچی میں ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام حکومتی سطح پر موجود نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی والوں پر کے الیکٹرک مافیا کو مسلط کر رکھا ہے ، مصطفیٰ کمال کی 4 سالہ میئرشپ کے دور میں کے 4 منصوبہ مکمل نہ ہوا ، پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ایم کیو ایم ان کے ساتھ تھی ، ن لیگ ، ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی کسی نے کراچی کو اون نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کے 4 منصوبے میں قوم کے 15 ارب روپے غلط ڈیزائن کی مد میں ضائع کیے ، عمران خان کو جب موقع ملتا ہے وہ تین گھنٹو کے لیے کراچی آتے ہیں ، عمران خان کراچی آکر پیکج کا اعلان کر کے چلے جاتے ہیں لیکن کے 4 منصوبے پر کچھ نہ ہوا۔

The post کراچی میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم ہو رہی ہے ، حافظ نعیم الرحمن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email