میں اسلام آباد کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ میں اسلام آباد کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مسلسل لوگوں کے چہرے پرخوف ہے ، حکومت عوام کو تحفظ دے۔

انہوں نے کہا کہ اسامہ ستی کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ، گزشتہ دنوں بھی شاہد عمران کو بے دردی سے قتل کیا گیا، آدھا گھنٹہ لاش کو ڈاکٹروں نے ہاتھ نہیں لگایا ، لواحقین نے ایف آئی آر کا کہا جو نہیں درج کی گئی۔

سراج الحق نے کہا کہ سات گھنٹوں بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی ، عوام کی گواہی ہے کہ عمران کو پولیس نے گولی ماری ، یہاں کی پولیس نے بے دردی کے ساتھ قتل کیا ، ابھی تک پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا گیا ، پولیس جالی افسانہ بنا رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پولیس کہتی ہے ڈاکوؤں سے مقابلہ تھا ، سی سی ٹی وی کیمروں میں کوئی ڈاکو نظر نہیں آرہے ، 14 اگست کو کراچی میں ایک خاندان کے چودہ معصوم افراد کو قتل کیا ، جس میں سات خواتین تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ابھی تک ان چودہ معصوموں کے قتل کا نوٹس نہیں لیا ، ان کے قتل کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ، میں وزیراعظم سے پوچھنا چاہتا ہو آپ تقریر کرتے ہیں ، عوام اب آپ کی وجہ سے پولیس سے غیر محفوظ ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ میں اسلام آباد کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں ، یہ حکومت اگر امن وامان نہیں لاسکتی تو گھر چلی جائے۔

The post میں اسلام آباد کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں ، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email