گوجرانوالہ: شہریوں نے ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ آکر ڈاکوؤں کو پکڑلیا

گوجرانوالہ میں شہریوں نے ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ آکر2 ڈاکوؤں کو واردات کرتے ہوئے پکڑلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں ہونے لگا ہے جس سے تنگ آکر شہری پولیس کا کام کرنے لگے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے ریس کورس روڈ پر 2 ڈاکوؤں کو واردات کرتے شہریوں نے پکڑ لیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ کے شہریوں نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر انکی خوب درگت بنائی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ کے شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر شہریوں نے بجلی کے پول سے باندھ دیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکو تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے اور ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا تھا۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ پولیس نے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کرکے ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔

The post گوجرانوالہ: شہریوں نے ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ آکر ڈاکوؤں کو پکڑلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email