پاکستان کا ون ڈے سکواڈ آج راولپنڈی روانہ ہوگا

پاکستان کا ون ڈے سکواڈ آج لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز دن 2 بجے لاہور سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہونگے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی پہنچ کر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم راولپنڈی میں ایک دن قرنطینہ میں گزارے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ایک  دن قرنطینہ کے بعد کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں کرکٹ کی پریکٹس شروع کریگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے جس کی تیاری کے لئے دونوں سکواڈز راولپنڈی کے بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کیلئے نیوزی لینڈ کےکھلاڑی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچیں گے،اسلام آباد پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کا کوویڈ 19 ٹیسٹ کیا جائے گا اور ان کو ایک روز کیلئے ہوٹل روم میں آئسولیٹ کیا جائے گا،ہوٹل میں ہونے والی آئسولیشن کے بعد وویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے پر نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے سیز کیلئے 13 ستمبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ  کرئے گی۔

The post پاکستان کا ون ڈے سکواڈ آج راولپنڈی روانہ ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email