اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج  چمک کےساتھ بارش، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر مو سلا دھار بارش کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب %81 تک رہنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ،کشمیر اور سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ابالائی خیبر پختو نخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں چندمقامات پر موسلادھار بارش کی توقع بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا جبکہ پنجاب کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ میانوالی ، خطہ پوٹھو ہار  ، نارووال ، سیالکوٹ،گوجرانوالہ ،لاہور، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ،بھکر،ملتان، ڈیرہ غازی خان  اورراجن پورمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ :ایبٹ آباد ، مانسہرہ، مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور ، دیر،کوہاٹ،کوہستان،سوات،مالاکنڈ، شانگلہ،بونیر، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ سکھر ، تھرپارکر،مٹھی، سانگھڑ،حیدر آباد،  دادو ، بدین، ٹھٹہ، شہید بینظیر آباد، کراچی میں  چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ژوب،موسیٰ خیل ،سبی، کو ہلو، بار کھان، آواران ، اورلسبیلہ میں  چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ اس دوران کشمیرمیں  چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

The post اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج  چمک کےساتھ بارش، محکمہ موسمیات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email