آر ایس ایس کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کے خلاف مہم جاری ہے، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کے خلاف مہم جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اعلیٰ سطح فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کی ثقافت کے فروغ کے لیے ہندوتوا کا مقابلہ کیا جائے۔

پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کے خلاف مہم جاری ہے، پر تشدد آر ایس ایس بھارتی حکمران جماعت کی بنیادی تنظیم ہے۔

منیر اکرم  نے کہا کہ کشمیر میں انسانیت سوز جرائم کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے، سید گیلانی کی تدفین پر بھارت نے بربریت کی تازہ مثال قائم کی، کرفیو کو ہٹایا جائے تاکہ اہلخانہ و دیگر جنازے میں شریک ہوسکیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم  نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کی شہدا قبرستان میں تدفین کی اجازت دی جائے، سید گیلانی 50 سال قید میں رہے آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے، سید علی گیلانی نے 7 دہائیوں تک بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی، سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو بھارتی افواج نے زبردستی چھینا ہے۔

The post آر ایس ایس کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کے خلاف مہم جاری ہے، منیر اکرم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email