70 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال مکمل ہونے کیلئے پرامید

18 اگست 2018 میں جب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا تو پوری قوم کی پر امید نظریں ان پر مرکوز تھیں۔

 2013 سے لے کر  2018 کے الیکشن ہونے تک، ان پانچ سالوں میں عمران خان اور ان کی جماعت نے جہاں ایک جانب ماضی کے حکمرانوں پر سخت ترین تنقید کے تیر برسائے، تو وہیں ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی جماعت کو اس حیثیت میں پیش کیا جو برسر اقتدار آتے ہی صرف 90 دن میں ملک کے حالات ‘تبدیل’ کر دے گی۔

رواں سال پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ بھی جاری کی گئی۔

70 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال مکمل ہونے کیلئے پرامید

گیلپ پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی ایک نیا سروے جاری کردیا ہے۔

گیلپ پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 70 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے کی بھرپور امید کا اظہار کردیا ہے۔

 عوام کی آراء پر مبنی گیلپ پاکستان کے اس نئے سروے کے مطابق 69 فیصد افراد کورونا کی وبا کے خلاف حکومتی کارکردگی اور 58 فیصد خارجہ پالیسی پرحکومتی کوششوں سے بھی مطمئن نظر آرہے ہیں۔

گیلپ سروے کے مطابق معاشی محاذ پر 45 فیصد عوام نے حکومتی کوششوں سے مطمئن جبکہ 44 فیصد نے غیرمطمئن ہونے کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ  کرپشن کے خاتمے میں 48 فیصد نے حکومت کو کامیاب تو 40 فیصد نے ناکام قرار دیاہے۔

گیلپ سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی تین سال حکومتی کارکردگی سے بھی 48 فیصد پاکستانی خوش تو 45 فیصد ناراض نظر آئے۔

واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

ناقدین کا پی ٹی آئی کی حکومت کے بارے میں کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا جب کہ ڈالر کی قدر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے امپورٹڈ اشیاء اور گاڑیاں بے پناہ مہنگی ہو گئی ہیں۔

 

The post 70 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال مکمل ہونے کیلئے پرامید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email