انڈونیشیا: جیل میں آگ بھڑک اٹھی

انڈونیشیا کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع ایک جیل میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع ایک جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی ہلاک  اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انڈونیشین پولیس کے ترجمان یوسری یونس کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع ایک جیل میں آگ لگنے سے 73 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

انڈونیشین حکام کا مزید کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع ایک جیل میں آگ لگنے بدھ کی صبح 1 بجے سے 2 بجے کے درمیان لگی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں ایک آئل ریفائنری فیکٹری میں خوفناک آگ لگی تھی جس  کے نتیجے میں 5 افراد زخمی اور 10 افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا کے صوبے جاوا میںٓئل ریفائنری فیکٹری میں خوفناک آگ لگنے سے آگ کے شعلے آسمان کو چھو رہے تھے اور پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے تھے،  انڈونیشیا کے علاقے کے 900 سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

The post انڈونیشیا: جیل میں آگ بھڑک اٹھی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email