بلوچستان میں کورونا کیسزمیں اضافے کا رجحان  برقرار

بلوچستان میں کورونا کیسزمیں اضافے کا رجحان  برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح7.57 فیصدر پورٹ کی گئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے شرح4.65  فیصد رپورٹ کی گئی ہے ۔

 محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ نئے مثبت کیسز صوبے کے 06 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 324 ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 31 ہزار 504 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 30 ہزار 785 ہوگئی، جبکہ  گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے 594 ٹیسٹ کئے گئے۔

The post بلوچستان میں کورونا کیسزمیں اضافے کا رجحان  برقرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email