بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

بالیوڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی والدہ 2 دن آئی سی یو میں رہنے کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بھارتی اداکار اکشے کمار کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی موت کی خبر سنائی ہے۔

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ  ان کی والدہ  ارونا بھاٹیا  آج صبح اس در فانی سے کوچ کر گئیں ہیں۔

اداکار اکشے کمار نے مزید کہا ہے کہ ان کی والدہ اداکار کے لئے ان کی زندگی کا ہم جز تھیں اور آج وہ خود کو بہت کمزور اور اکیلا محسوس کر رہا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

واضح رہے کہ اداکار اکشے کمار نے ان کی والدہ ارونا بھاٹیا کی صحت کے لئے دعا کرنے والوں کا بہت شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت میری فیملی کے لئے بہت مشکل ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل  اداکار اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا کی طبیعت اچانک بگڑنے کی وجہ سے انہیں ممبئی کے ہیرانندانی اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا  تھا اور یہ ضبر سننے کے بعد اداکار اکشے کمار اپنی فلم سنڈریلا کی شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی واپس آ گئے تھے۔

بعدازاں اکشے نے منگل کو انسٹاگرام پر اپنے پرستاروں کے لیے ایک پیغام شیئر کیا اور ان کی جانب سے والدہ کی صحتیابی کے حوالے سے پیغامات پر ان سے اظہار تشکر کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اداکار نے کہا کہ اس مشکل وقت میں  میری والدہ کے لیے آپ لوگوں نے جس محبت اور خلوص کا اظہار کیا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔

The post بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email