امریکی محکمہ خارجہ کا طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار

ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے ابھی نگران کابینہ کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان کو باتوں سے نہیں، ان کے اقدامات سے پرکھیں گے، کابینہ صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو طالبان کے رکن یا قریبی ساتھی ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ کابینہ میں کسی خاتون کا نام شامل نہیں ہے، کابینہ کے کچھ افراد کی وابستگیوں اور ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے بھی فکر مند ہیں۔

ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ امید ہے طالبان افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

یاد رہے کہ افغان طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم اور کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

The post امریکی محکمہ خارجہ کا طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email