چین طالبان کے ساتھ کام کرنے کیلئے انتظامات کی کوشش کرے گا، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یقین ہے چین طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے انتظامات کی کوشش کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے ایسا پاکستان، روس اور ایران بھی کریں گے، یہ سب سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اب انہیں کیا کرنا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فی الحال طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ طالبان حکومت اور افغانستان میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

The post چین طالبان کے ساتھ کام کرنے کیلئے انتظامات کی کوشش کرے گا، امریکی صدر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email