یوایس اوپن ٹینس ،اعصام الحق اور جوڑی دار مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست سے باہر

پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار جونی اومارا رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس ا سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار جونی اومارا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 5-7سے ہرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ ہسپانوی ٹینس ا سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس  نے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔

The post یوایس اوپن ٹینس ،اعصام الحق اور جوڑی دار مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست سے باہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email