خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی صورتحال

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 20 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار107 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 468 افراد متاثر ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 65  ہزار200 ہوگئی۔

محکمہ صحت نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 692 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 98 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 98 ہوگئی ہے، پشاور میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاورمیں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 136 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 60 ہزار 100 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ صوبے میں ایک دن میں 10 ہزار 126 نئے ٹیسٹ کیے گئے، پشاور مردان میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 73 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور نوشہرہ میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 33 افراد، پشاور مانسہرہ میں 22 افراد اور پشاور ابیٹ آباد میں 32 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

The post خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی صورتحال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email