سی اے اے کی ایئرپورٹ سے متصل زمین کی تحقیقات کا معاملہ

ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی نے انکوائری افسر راحت خان کو سی اے اے کے انتقال کرنے والے ملازم جہازنزیب خان کا نام نکالنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم ملازم  جہانزیب خان کے علاؤہ 11 ملازمین کو نئی تاریخ کا نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ انکوائری افسر کو تمام سی اے اے ملازمین کو انکوائری کے لئے نیا نوٹس جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

بول نیوز نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے انکوائری افسر راحت خان کی جانب سے س اے اے کے مرحوم ملازم کو نوٹس جاری کرنے کی نشاندہی کی تھی۔

واضح رہے کہ بول نیوز کی خبر پر نوٹس لیکر ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی نے ہدایت جاری کی ہیں۔

The post سی اے اے کی ایئرپورٹ سے متصل زمین کی تحقیقات کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email