کیا آپ آنکھ کی پتلی کو سکیڑ اور پھیلا سکتے ہیں؟

جرمنی میں ایک 23 سالہ طالب علم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنی آنکھ کی پتلی کو سکیڑ اور پھیلا سکتا ہے۔

یہ ایک ایسا اقدام ہے جو کہ اس سے قبل مادی طور پر ناممکن سمجھا جاتا رہا ہے۔

اس حوالے سے سائنسدان بھی حیران ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے ،آنکھوں کی پتلیوں کے سکڑنے اور بڑھنے کے بارے میں گمان کیا جاتا ہے کہ یہ مکمل طور پر بہت ساری وجوہات کی وجہ سے ایک خود کار قدرتی نظام ہے۔

یہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی کسی روشنی یا اندھیرے والے ماحول میں جائے لیکن اس کیس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا  اور مذکورہ بالا جرمن طالب علم اپنے اس چھوٹے سے مسل پر اس قدر قابو رکھتا ہے کہ وہ اسے سکیڑ اور پھیلا سکتا ہے۔

The post کیا آپ آنکھ کی پتلی کو سکیڑ اور پھیلا سکتے ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email