ہمیں بغیر عہدوں کے پارٹی کے لیے کام کرنا ہے، قمرالزمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیں روایت بنانی ہے بغیر عہدوں کے پارٹی کے لیے کام کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی قمرالزمان کائرہ نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 منتخب عہدیدارں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بڑی خوشی کی بات ہے کہ چیئرمین نے پارٹی کے جیالوں کو منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں، عہدے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، ہمیں روایت بنانی ہے بغیر عہدوں کے پارٹی کے لیے کام کرنا ہے۔

قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ طےتھا تین سال بعد تبدیلیاں کرنی ہیں، میں نے کبھی بد دیانتی پر مبنی فیصلے نہیں کیے اگر کسی کا دل دکھا ہو تو معزرت چاہتا ہوں۔

The post ہمیں بغیر عہدوں کے پارٹی کے لیے کام کرنا ہے، قمرالزمان کائرہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email